نامعلوم چور 2 لاکھ روپے مالیت کی گائے لے گئے

نامعلوم چور 2 لاکھ روپے  مالیت کی گائے لے گئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواح میں مویشی چوری کی واردات نامعلوم چور 2 لاکھ روپے مالیت کی گائے چوری کر کے لے گئے تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 سلانوالی کے نواحی چک نمبر 153 شمالی کے رہائشی سکول ٹیچر محمد شبیر ولد دوست محمد قوم چدھڑ نے اپنے زرعی رقبہ پر ڈیرہ بنایا ہوا ہے اور مویشی پال رکھے ہیں گزشتہ شب ڈیرہ پر مویشی بندھے ہوئے تھے۔ اور محمد شبیر ڈیرے کے کمرہ میں سویا ہوا تھا رات کی تاریکی میں نامعلوم چور آئے اور ڈیرہ کے باہر کھڑی ہوئی دو لاکھ روپے مالیت کی گائے چوری کر کے لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں