ساندل ایکسپریس گزشتہ سالوں سے بند، بحال کیا جائے ، اہل علاقہ

 ساندل ایکسپریس گزشتہ سالوں  سے بند، بحال کیا جائے ، اہل علاقہ

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سرگودھا ملتان براستہ سلانوالی جھنگ چلنے والی سب سے کامیاب ٹرین ساندل ایکسپریس گزشتہ 8سالوں سے بند ٹرانسپورٹرز کی چاندی ہو گئی

سماجی حلقوں کا حکومتی حلقوں اور ریلوے کے ارباب اختیار سے مذکورہ ٹرین کو فوری بحال کرنیکا مطالبہ کر دیا۔8 سال قبل سرگودھا سلانوالی جھنگ ملتان روٹ پر ایک ایسی کامیاب ٹرین ساندل ایکسپریس چلتی تھی کہ جس کی نظیر نہیں ملتی سرگودھا سے ملتان جانے کے لیے ٹرین مانی جاتی تھی کہ سرگودھا اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز بھلوال سلانوالی سمیت جھنگ کے مکین اس ٹرین سے استفادہ حاصل کرتے تھے ۔اس کامیاب ٹرین نے سرگودھا جھنگ اور ملتان کے بڑے بڑے ٹرانسپورٹرز کی نیندیں حرام کی ہوئی تھیں ۔کیونکہ معقول ٹائمنگ اور کم کرایہ میں لوگ باآسانی ملتان جھنگ سرگودھا آتے جاتے تھے اور ٹرین کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو نقصان ہو رہا تھا ایسے میں ٹرانسپورٹرز اور ریلوے کے کرپٹ افسران کے مابین ایسا گٹھ جوڑ ہوا کہ یہ ٹرین بند کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں