ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرگودھا میں نمازِ عید کا اجتماع بڑے کھانے کا بھی انتظام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرگودھا میں نمازِ عید کا اجتماع منعقد ہوا، جس میں سول و پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا، ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا نے دیگر افسران کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی۔
نماز کے بعد افسران نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔نماز کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شہداء ِ پولیس کے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے پولیس لائنز میں روایتی \"بڑے کھانے \" کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔