لکڑیاں کاٹنے کے تنازع پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

 لکڑیاں کاٹنے کے تنازع پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لکڑیاں کاٹنے کے تنازع پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا حیدر علی اور اس کے ساتھیوں نے طالب حسین کو مارا اور دھمکیاں دیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لکڑیاں کاٹنے کے تنازع پر شہری کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ صدر تاندلیانوالہ چک نمبر 614 گ ب میں ملزم حیدر علی اور اس کے دیگر ساتھیوں نے مبینہ طور پر اپنے رشتہ دار طالب حسین کو لکڑیاں کاٹنے کے تنازع پر قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں