پولیس کا چھاپہ ،50افرادنے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دی
پولیس کا چھاپہ ،50افرادنے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیپولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں سب انسپکٹر کواغوا کر کے کمرے میں بند کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے نواحی علاقے چاندنی چوک للیانی میں سنگین مقدمہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کا چھاپہ ،50 سے زائد افراد نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا پولیس پارٹی پر حملہ ژکرنے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں، حملہ اوروں نے پولیس پارٹی سے ملزم وسیم چھڑا کرعمر حیات نامی تھانیدار کو اسلحہ کے زور اغوا کر کے بند کر دیا ملزمان نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں اور فائرنگ بھی کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر حیات کو ملزمان نے اغوا کر کے کمرے میں بند کر دیا ،اضافی نفری طلب کرنے پر ملزم فرار،تھانیدارکو بازیاب کروا کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیں گے ۔