ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار سے نقدی موبائل چھین لیا

 ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار سے نقدی موبائل چھین لیا

ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار سے نقدی موبائل چھین لیا حفیظ احمد کے کنٹرول شیڈ میں داخل ہو ملازمین سے نو لاکھ کا سامان لوٹ کر لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 8شمالی کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار محمد ابوبکر اور شاہ نواز کو روک کر ان سے موٹرسائیکل ،قیمتی موبائلز اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی،95شمالی میں تین نامعلوم ڈاکوؤں نے حفیظ احمد کے کنٹرول شیڈ میں داخل ہو کر اسکے ملازمین کو یرغمال بنا لیا اور نو لاکھ روپے کا سامان لوٹ کر لے گئے ،جبکہ موضع اچھر کے محمد ممتاز،137شمالی کے محمد قاسم،شیرازی پارک کے محمد ابوبکر کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر،مڈھ پرگنہ کے صابر حسین کی دوکان سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان،اسلا پورہ سے محمد عثمان ،محمدی کالونی سے تیمور احمد،اشرف کالونی سے محمد شعیب کی موٹرسائیکلیں ،حسین آباد شریف کے الطاف احمد کے رقبہ سے لاکھون روپے مالیت کی زرعی مشینری چوری کر لی گئی،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں