عیدالاضحی، افسروں نے نماز ادا کی، قیدیوں سے ملاقات
عیدالاضحی، افسروں نے نماز ادا کی، قیدیوں سے ملاقاتکمشنر، آر پی او اور ڈی پی او نے جیل و پولیس لائنز میں عید کی خوشیاں بانٹیں
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کمشنر اشفاق احمد چوہدری، آر پی او اظہر اکرم، ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد اور ڈی پی او صادق بلوچ نے پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں نماز عید ادا کی۔ نماز عید میں دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے جن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر تیمور عثمان اور چیف آفیسر ضلع کونسل جواد الحسن گوندل شامل تھے ۔ نماز کے بعد ملک و قوم کی خوشحالی، استحکام پاکستان اور عوامی فلاح کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ بعدازاں افسران نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور پولیس لائنز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ کمشنر اور دیگر افسران نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا بھی دورہ کیا جہاں جیل انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا۔ افسران نے خواتین اور نو عمر قیدیوں کی بیرکس کا معائنہ کیا، سہولیات اور سکیورٹی کا جائزہ لیا اور قیدیوں میں عید تحائف تقسیم کیے ۔ کمشنر نے کہا کہ جیل اصلاح اور بہتری کا مرکز ہے ، قیدی اپنی زندگی کو مثبت سمت دیں۔