آلائشیں سڑکوں، نالوں میں پھینکنے والوں کیخلاف کارروائیاں

 آلائشیں سڑکوں، نالوں میں پھینکنے والوں کیخلاف کارروائیاں

آلائشیں سڑکوں، نالوں میں پھینکنے والوں کیخلاف کارروائیاں 16افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دیگر فرار،مقدمات درج کر لئے گئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہر سمیت ضلع بھر میں عید کے ایام کے دوران حکومتی احکامات کے باوجود آلائشیں سڑکوں، نالوں اور پانی میں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں، پہلے روز 7 ، دوسرے روز 23 اور تیسرے روز 3افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بھاری جرمانے کئے گئے ،انتظامیہ کے مطابق چونگی نمبر9،جناح کالونی ،فاضل ٹاؤن،یوسف پارک، مٹھہ لک ،152شمالی،فاضل ٹاؤن اور دیگر مقامات پر کارائیوں کا سلسلہ تینوں رو ز جاری رہا اور اس دوران بابر ،منشاء،ایمان نور،نصر اﷲ،عمران،مشتاق احمد،شفقت،احمد حسن وغیرہ 16افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے ، پولیس نے مجموعی طور پر 33افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں