3 روزہ عید صفائی آپریشن کے بعد لبرٹی چوک میں تقریب

3 روزہ عید صفائی آپریشن کے بعد لبرٹی چوک میں تقریب

3 روزہ عید صفائی آپریشن کے بعد لبرٹی چوک میں تقریبحوصلہ افزائی کیلئے پونے 2 لاکھ ورکر زکو 10،10 ہزار تحفہ دیاجائیگا:وزیر بلدیات

لاہور (عمران اکبر )تین روزہ صفائی آپریشن کے اختتام پر لبرٹی چوک میں وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق ، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں ،ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین ، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک ، کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور نے ستھرا پنجاب کے ہیروز کو شاندار کارکردگی پر مٹھائی اور کیش پرائز سے نوازا ،پنجاب بھر میں تین روز تک جاری رہنے والے عید صفائی آپریشن میں ایک لاکھ چوراسی ہزار سے زائد ورکرز ، ساٹھ ہزار سے زائد مشینری استعمال کی گئی جبکہ تین لاکھ ساٹھ ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی گئیں، گزشتہ برس چار روز میں تین لاکھ ستاون ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئی تھیں مگر اس بار ریکارڈ وقت میں زیادہ کام مکمل کیاگیا۔تین دنوں میں بیالیس ہزار سے زائد افراد نے رابطہ کیا جبکہ اوسطاً ساٹھ منٹ میں شکایات حل کی گئیں، وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب خود پورے آپریشن کی مانیٹرنگ کرتی رہیں جبکہ صفائی ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک لاکھ چوراسی ہزار ورکر کو دس ہزار روپے بطور تحفہ دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں