5بچوں کی ماں نے شوہر سے تنگ آکر زہر کھا کر خودکشی کر لی

 5بچوں کی ماں نے شوہر سے تنگ آکر زہر کھا کر خودکشی کر لی

5بچوں کی ماں نے شوہر سے تنگ آکر زہر کھا کر خودکشی کر لی خالد نے سعدیہ کو مارا پیٹاٹیچنگ ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پانچ بچوں کی ماں نے شوہر اور سسرالیوں کے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، بتایا جاتا ہے کہ 109شمالی کی رہائشی سعدیہ کی شادی خالد سے دس سال قبل ہوئی اور ان کے چار بیٹے اور ایک بیٹی حیات ہیں، دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور کئی مرتبہ خالد نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پررشتہ دار سمجھا بجھا کر صلح صفائی کروا دیتے ، چند روز قبل بھی خالد نے سعدیہ کو گھریلو ناچاقی پر مارا پیٹا جس پر دلبراشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں،اس ٹیچنگ ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی، متوفیہ کے والد نے پولیس کو تحریری درخواست میں اس کی موت کا ذمہ دار خالد، کشور اور مقدس کو قرار دیا جس پر پولیس نے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں