سکول کی دیوارکیساتھ کوڑاکرکٹ اکھٹا کرکے آگ لگانا دی جاتی

سکول کی دیوارکیساتھ کوڑاکرکٹ اکھٹا کرکے آگ لگانا دی جاتی

سکول کی دیوارکیساتھ کوڑاکرکٹ اکھٹا کرکے آگ لگانا دی جاتی دھواں سے قریبی آبادی میں مقیم لوگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

بھلوال(نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھلوال میں تعینات ملازمہ کی ہٹ دھرمی سیٹلائیٹ ٹاون کی جانب سکول کی دیوارکے ساتھ کوڑاکرکٹ اکھٹا کرکے آگ لگانا شروع کررکھا ہے جس سے اٹھنے والے دھواں سے قریبی آبادی میں مقیم لوگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے بارہا اس عمل سے منع کرنے کے باوجود ملازمہ نے گرلز ہائی سکول کی دیوار کے ساتھ کوڑا کرکٹ اور درختوں کے پتے اکھٹا کرکے آگ لگانا شروع کررکھا ہے کاروائی کی جائے سیٹلائیٹ ٹاون کی جانب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھلوال میں تعینات ملازمہ نے کوڑا کرکٹ اور درختوں کے پتوں کو آگ لگانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اس آگ سے اٹھنے والے دھواں قریبی آبادی کے گھروں میں داخل ہورہا ہے جس کے باعث آبادی میں مقیم لوگ سانس اوردمہ کی بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں مکینوں نے سکول کی دیوارکے ساتھ آگ لگانے سے منع کرنے کیلئے بارہا گرلز سکول انتظامیہ اور مقامی میونسپل کمیٹی کے افسران کو کاروائی کیلئے کہا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔اور ملازمہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرلز ہائی سکول کی دیوار کے ساتھ کوڑا کرکٹ اور درختوں کے پتوں کا آگ لگانا شروع کررکھا ہے علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال اور سی اوبلدیہ بھلوال سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر اس ملازمہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں گندگی سے اٹھنے والے اس دھواں سے نجات دلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں