کلورکوٹ سمیت گردونواح میں عید الاضحی پر سخت سیکورٹی انتظامات
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )کلورکوٹ سمیت گردونواح میں عید الاضحی سخت پولیس سیکورٹی میں منائی گئی نماز عید کے بعد عوام نے سنت ابراہیمی کے مطابق اپنے جانوروں کی قربانی کی۔
نماز عید کے بعد ملک کی ترقی سلامتی خوشحالی کی دعائیں کی گئیں۔مقامی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے صاف ستھرا پنجاب کلورکوٹ کی ٹیم نے بہترین اقدامات کیے ہوئے تھے صاف سھترا پنجاب کی ٹیم نے الائشوں کو ٹھکانے لگانے کیساتھ شہر مین صٓفائی پر بھی خصوصی توجہ دی۔
اور شہر کو صاف رکھا