عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھیرہ میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات
عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھیرہ میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات صفائی ورکرز نے گھر گھر جا کر آلائشیں اٹھائیں اور شہریوں میں ویسٹ بیگز تقسیم کیے
بھیرہ(نامہ نگا)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ‘‘ستھرا پنجاب’’ کے تحت عیدالاضحیٰ کے موقع پر تحصیل بھیرہ میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس کی نگرانی میں ستھرا پنجاب تحصیل بھیرہ نے منظم حکمتِ عملی کے تحت قربانی کی آلائشوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنایا جبکہ ادارے کا عملہ 24 گھنٹے فیلڈ میں متحرک رہا۔اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس اور ستھرا پنجاب کی عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے امیرِ شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی انجمن تاجران کے سرپرست حاجی شیخ شوکت علی صراف، ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں اور سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل نے کہا ہے کہ صفائی ورکرز نے گھر گھر جا کر آلائشیں اٹھائیں اور شہریوں میں ویسٹ بیگز تقسیم کیے ، جس کے باعث تحصیل بھر میں ماحول صاف ستھرا، خوشگوار اور مثالی رہا اور پہلی بار عیدالاضحیٰ کے ایام میں صفائی کے انتظامات اس قدر مؤثر دکھائی دیے جبکہ جدید مشینری، فینائل اور عرقِ گلاب کے استعمال سے شدید گرمی میں بھی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب تحصیل بھیرہ نے بہترین صفائی انتظامات کر کے صوبہ بھر میں ایک مثال قائم کی اور عوام کی خوشیوں کو دوبالا کیا جس پر ویلفئیر کونسل کے خالد محمود آرائیں نے اسسٹنٹ کمشنر کو پھول پیش کئے صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا کہ ستھرا پنجاب تحصیل بھیرہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس کی بہترین قیادت، محنتی ٹیم اور عوامی تعاون سے شہر کو صاف، خوبصورت اور مثالی بنایا جا سکتا ہے ۔