اساتذہ بجٹ کے موقع پر احتجاج ریکارڈ کرائیں ،متحدہ محاذ اساتذہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) متحدہ محاذ اساتذہ ضلع سرگودھا کی کور کمیٹی کا اجلاس گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقد ہوا۔۔۔
جس میں حالیہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں اساتذہ کی شرکت اور احتجاجی لائحہ عمل ترتیب دینے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اس امر پر زور دیا کہ بجٹ کے موقع پر اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے متحدہ محاذ اساتذہ ضلع میں شامل تمام تنظیمیں اور انکے ذمہ داران بھرپور شرکت کریں گے اور تمام ملازمین و اساتذہ کرام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔