5ماہ میں 763 مختلف کیٹگری کے اشتہاری ملزمان گرفتار

5ماہ میں 763 مختلف کیٹگری  کے اشتہاری ملزمان گرفتار

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )پانچ ماہ کے دوران بھکر پولیس نے یکم جنوری2026سے لیکر31مئی 2026تک کل763 مختلف کیٹگری کے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ڈی پی او بھکر کے انچارج میڈیا سیل محمد اکرم نے بتایا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ناجائز اسلحہ کے 253مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزمان سے 191ناجائز پسٹل53 بندوقیں 14 رائفلیں 10ریوالور اور ساڑھے سات سو سے زائد گولیاں کارتوس برامد کیے گئے ہیں۔محمد اکرم انچارج میڈیا سیل ڈی پی افس بھکر نے بتایا کہ گزشتہ ہانچ ماہ کے دوران ناجائز اسلحہ کے علاوہ بھکر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور اور ملزمان سے 38کلو گرام چرس ائس اور 2430لیٹر شراب برامد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں