ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے ہی خرچ کیا جارہا ،استحکام پاکستان پارٹی

 ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں  سہولیات کی فراہمی کیلئے ہی خرچ  کیا جارہا ،استحکام پاکستان پارٹی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر حلقہ پی پی 81کے ڈویلپمنٹ کوآرڈنیٹر ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانیوالے ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں۔۔۔

 انہیں عوام کی صوبدید اور ترجیحات کے مطابق انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہی خرچ کیا جارہا ہے ، تمام ترقیاتی سکیموں کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور کسی بھی ترقیاتی پراجیکٹ میں کرپشن اور بد عنوانی کا کوئی امکان نہیں ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں وادی سون سمیت ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں لاتعداد ترقیاتی سکیمیں پایہ تکمیل کو پہنچیں، بالخصوص وادی سون میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں