آئندہ قسط اب بینظیر موبائل سم کے ذریعے کھولے گئے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس میں منتقل ہو گی ،چن گروپ
بھیرہ(نامہ نگار)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو بینظیر کفالت پروگرام کی آئندہ قسط اب صرف بینظیر موبائل سم کے ذریعے کھولے گئے۔۔۔
ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی چن گروپ کے ترجمان ملک انتسام بلال نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام مستحق خواتین (بینیفشریز) سے اپیل کی ہے کہ اگر انہوں نے تاحال اپنی بینظیر موبائل سم حاصل نہیں کی تو فوری طور پر اپنا اصل شناختی کارڈ اور ذاتی موبائل فون ساتھ لے کر زین پور روڈ بھیرہ پر قائم بی آئی ایس پی دفتر سے رابطہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ دفتر کا تربیت یافتہ عملہ خواتین کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری امور میں مکمل رہنمائی فراہم کر رہا ہے بینظیر موبائل سم کے حصول کی آخری تاریخ 15 جون 2026 مقرر کی گئی ہے ۔