فیسکو سلانوالی سب ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کر کے الگ الگ دفاتر قائم کیے جائیں
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) فیسکو سلانوالی پنجاب کی سب سے بڑی سب ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کر کے الگ الگ دفاتر قائم کیے جائیں اور دونوں سب ڈویژن کو مساوی طریقہ سے سٹاف و دیگر وسائل مہیا کیے جائیں۔۔۔
موجودہ سب ڈویژن میں محدود وسائل اور لامحدود مسائل اور محدود سٹاف کے باعث 70 ہزار سے زائد صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ارباب اختیار سلانوالی میں جداگانہ سب ڈویژن دفاتر کے قیام کے سلسلہ میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ضر ورت اس امر کی ہے کہ سلانوالی فیسکو سب ڈویژن کو فوری طور پر دو حصوں میں تقسیم کر کے الگ الگ سب ڈویژن بنا دیے جائیں جہاں پر دونوں سب ڈویژنز کو مساوی انداز میں سٹاف و دیگر وسائل مہیا کیے جائیں عوامی حلقوں نے وزارت پانی و بجلی سمیت دیگر ارباب اختیار سے سلانوالی میں جداگانہ سب ڈویژن دفاتر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔