صاحبزادہ محمد نعیم الدین نے دینی درسگاہ جامعہ الازہر مصر سے گریجویشن مکمل کر لی

صاحبزادہ محمد نعیم الدین نے  دینی درسگاہ جامعہ الازہر مصر  سے گریجویشن مکمل کر لی

بھیرہ (نامہ نگار)سابق وزیر مملکت اور سجادہ نشین بھیرہ دیوان کریم حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ کے صاحبزادے اور ولی عہد صاحبزادہ محمد نعیم الدین نے عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ الازہر مصر سے گریجویشن مکمل کر لی ہے۔۔۔

 صاحبزادہ محمد نعیم الدین گزشتہ روز اپنی تعلیم مکمل کرکے مصر سے وطن واپس بھیرہ پہنچے ، جہاں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں پیر فاروق بہاؤالحق شاہ، ڈاکٹر ابو الحسن محمد شاہ الازہری اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔واضح رہے کہ خانوادہ امیر السالکین کے سربراہ ضیاء الامت حضرت پیر محمد کرم شاہ الازہریؒ، ان کے صاحبزادے ڈاکٹر ابو الحسن محمد شاہ الازہری اور اب ان کے پوتے صاحبزادہ محمد نعیم الدین الازہری بھی جامعہ الازہر مصر سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں