مظفر پور میں مظفر پور ٹبی لنک روڈ پر جگہ جگہ گڑھے بن گئے
محکمہ ہائی وے لمبی تان کر سو گیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ، نوٹس لیا جائے
واں بھچراں .( نمائندہ دنیا ).واں بھچراں کے علاقہ مظفر پور میں مظفر پور ٹبی لنک روڈ پر جگہ جگہ گڑھے بن گئے ۔جس کی وجہ سڑک کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔ ان گڑھوں کی وجہ سے سڑک کے کنارے ختم ہونے لگے ہیں۔ سڑک کی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے ۔سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی حالت ائے دن خراب ہو رہی ہے ۔اس کی مرمت کے احکامات جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائی وے لمبی تان کر سو گیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
کہ حال ہی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے حالیہ بارشوں کے باعث سڑک بری طرح متاثر ہوئی سڑک کے کنارے مٹی کے ساتھ بہہ گئے ہیں سڑک کے ساتھ مٹی ختم ہونے کی وجہ سڑک کمزور ہو گئی ہے میانوالی سرگودھا روڈ پر بھی کئی جگہوں پر جمپ بن گئے ہیں اور سڑک کے ساتھ جنگلی جھاڑیاں پیدا ہو گئی ہیں عوامی حلقوں نے ڈی سی میانوالی اسد عباس مگسی اور محکمہ ہائی وے کے اعلی حکام سے فوری طور پر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سڑک مزید خراب ہونے سے بچ سکے ۔