بجٹ نے صنعت کاروں تاجروں اورکسانوں کی امیدوں پر پانی پھیردیا جماعت اسلامی

بجٹ نے صنعت کاروں تاجروں اورکسانوں کی امیدوں  پر پانی پھیردیا جماعت اسلامی

بھلوال(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے رہنما عبد الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے حالیہ پیش کردہ بجٹ نے ملک بھر کے صنعت کاروں، تاجروں اورکسانوں کی امیدوں پر پانی پھیردیا ہے۔

اس بجٹ سے کروڑوں پاکستانی سطح غربت سے نیچے چلے جائینگے صحت،تعلیم،بجلی،گیس پٹرول، اجناس پر عوام کو ریلیف نہ دینے پر عوام میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے حالیہ بجٹ کو عوام کی بجائے بڑھانے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بنایا جاتا کسانوں،تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاتا۔مگر حالیہ بجٹ سے عوام کو مایوسی ہوئی یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ اورآئی ایم ایف کا تیارکردہ بجٹ نظر آتا ہے موجودہ حکمرانوں کو حالیہ بجٹ میں معاشی ترقی تعلیم صحت اورپٹرولیم مصنوعات،بجلی،گیس سمیت دیگر شعبوں میں ریلیف دینا چاہیے تھا اورحکمرانوں کو اپنے شاہانہ اخراجات اورپروٹوکول کم کرکے بجٹ خسارہ کم کرنا چاہیے تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی سالوں سے آئی ایم ایف کے تیارکردہ بجٹ پر عمل درآمدکرکے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں