ریٹ لسٹوں پر اشیاء کا ملنا ناممکن ہوکر رہ گیا
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا سبزی کی قیمتوں میں من مانے اضافہ سے شہری پریشانی میں مبتلا،ریٹ لسٹوں پر اشیاء کا ملنا ناممکن ہوکر رہ گیا۔
گورنمنٹ کی جانب سے تحصیل مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق مڈھ رانجھا میں شہریوں کو کوئی بھی سبزی نہیں مل پارہی ہے ۔گذشتہ روز آلو کاریٹ50روپے مقرر تھا جبکہ 100روپے میں فروخت ہوتار ہا اسی طرح گھیا توری55کی بجائے 150روپے ،حلوہ کدو38روپے کی بجائے 100روپے ،مٹر170کی بجائے 300، کھیرا75کی بجائے 120روپے ،ٹماٹر73روپے کی بجائے 150روپے ،ادرک295کی بجائے 400روپے ،پیاز70روپے کی بجائے 90روپے میں فروخت ہوتا رہا ہے ۔