دیرینہ رنجش کا خاتمہ، سنگوال اور جاوند برادری کے درمیان صلح

دیرینہ رنجش کا خاتمہ، سنگوال اور  جاوند برادری کے درمیان صلح

کندیاں(نمائندہ دنیا )دیرینہ رنجش کا خاتمہ، سنگوال اور جاوند برادری کے درمیان صلح، معززینِ علاقہ کے اعزاز میں عشائیہ سنگوال اور جاوند برادری کے درمیان زمین کا تنازعہ طویل عرصے سے جاری تھا جو وقت کے ساتھ تھانہ اور کچہری تک جا پہنچا تھا۔

 تاہم صدر انجمنِ حقوق شہریان کندیاں حاجی ملک احسن کلیار، سابق ایم پی اے حاجی ملک فیروز جوئیہ اور دیگر معززینِ علاقہ کی مخلصانہ کاوشوں سے دونوں برادریوں کے درمیان صلح ہوگئی، گلے شکوے دور ہوئے اور بھائی چارے کی فضا بحال ہوگئی۔اس خوشی کے موقع پر ایریا منیجر پاکستان اسٹیٹ لائف انشورنس ملک حمید اللہ جاوند نے صلح کے عمل میں کردار ادا کرنے والے معززینِ علاقہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں