قتل کے الزام میں بیوی اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

قتل کے الزام میں بیوی اور اسکے  ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کے ملازم کے مبینہ قتل کے الزام میں اسکی بیوی اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سیال شریف کی رہائشی روبینہ بی بی نے پولیس کو بتای اکہ اس کا بیٹا حمزہ نذر محکمہ صحت میں ملازم تھا، جسے اسکی بیوی اقصیٰ جس کا مبینہ طور پر کردار درست نہیں ہے نے اپنے ساتھیوں طاہرہ، بلال، نعمان ، زبیر اور احمد سعید سے مل کر مبینہ طور پر قتل کر دیا اور یہی ظاہر کیا گیا کہ اس نے خود کشی کی ہے ،بعدازاں اپنے طور پر چھان بین کے بعد حالات مشکوک نکلے جس پر خاتون کی مدعیت میں متذکرہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں