موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دکاندار زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دوکاندار کو گھائل کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ہجن کا رہائشی 30سالہ نائب سلطان دوکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار دوافراد نے اسے روک کر فائرنگ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔