14 سالہ لڑکے کو تلاش کر کے والد کے حوالے کر دیا

14 سالہ لڑکے کو تلاش  کر کے والد کے حوالے کر دیا

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ کالاباغ پولیس کو ملنے والا 13/14 سالہ محمد اویس کے ورثاء کو تری خیل سے تلاش کرکے والد کے حوالے کر دیا۔تھانہ کالاباغ پولیس کو دوران گشت محمد اویس ولد غلام عباس سکنہ تری خیل ملا۔

ایس ایچ او تھانہ کالاباغ سب انسپکٹر کلیم اللہ خان اور انکی ٹیم نے لڑکے کو اپنی حفاظت میں لیا اور اس کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی اور اسکے والد غلام عباس کو تلاش کرکے اسکے حوالے کردیا۔محمد اویس کے والد نے میانوالی پولیس کے بروقت تعاون اور کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں