ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کا دورہ
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہسپتال وزٹ کے دوران مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے معلومات حاصل کیں علاوہ ازیں ڈاکٹرز ،نرسز سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پرایڈیشنل چارج ایم ایس ڈی ایچ۔کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر طاہرحیات ڈھڈی، ڈیوٹی ڈاکٹراور نرسز سٹاف موجود تھاڈپٹی کمشنر خوشاب کوایڈیشنل چارج ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر طاہر حیات نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ایمرجنسی، میل ،فی میل وارڈز،فارمیسی،دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنرخوشاب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی تمام مریضوں کی دیکھ بھال اورفری میڈیسن کی فراہمی یقینی بنائیں۔