اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کے اعزاز میں الوداعی پارٹی
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی طرف سے خوشاب اور تحصیل نورپور سے ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیااﷲ ،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اے سی خوشاب چوہدری ضیااﷲ اور اے سی نور پور ڈاکٹرہارون شیرازکو اعزازیہ شیلڈ اسناد وسرٹیفکیٹ سے نوازا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ آپ دونوں افسران کی ضلع خوشاب میں عرصہ ڈیڑھ سال تعیناتی کے دوران کارکردگی قابل ستائش اور لائق تحسین رہی آپ لوگوں نے تحصیل خوشاب اور نورپور کی غریب عوام کی دن رات بے لوث خدمت کی اپنے فرائض کو نہایت ایمانداری اور دیانتداری سے نبھایا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ٹرانسفر ہونے والے اے سی صاحبان کو کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا اہم حصہ ہیں ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔