چچی نورین بی بی کو سوٹے مار کر لہولہان کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران 49شمالی میں مکان کے تنازعہ پر شیروز وغیرہ نے اپنی چچی نورین بی بی کو سوٹے مار کر لہولہان کر دیا۔
9شمالی میں رقبہ کے تنازعہ پر ظفر اﷲ اور اسکے ساتھیوں نے ارشاد احمد کو راستہ میں روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،160شمالی میں گلزار نے سابقہ رنجش پر اپنی ہمسائی ارم شہزادی کو گھر میں داخل ہو کر مار مار کر ادھ موا کر دیا۔
متاثرین کی اطلاع پرپولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔