بزرگ شہریوں کی پنشن اور مالی معاونت میں فوری اور خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ،سینئر سٹیزن فاؤنڈیشن

بزرگ شہریوں کی پنشن اور مالی  معاونت میں فوری اور خاطر خواہ اضافہ  کیا جائے ،سینئر سٹیزن فاؤنڈیشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سینئر سٹیزن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عبدالقدیر خان نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بزرگ شہریوں کی پنشن اور مالی معاونت میں فوری اور خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ وہ موجودہ مہنگائی کے دور میں باعزت زندگی گزار سکیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے سینئر سٹیزن شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

 روزمرہ استعمال کی اشیاء، بجلی، گیس اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ادویات کی قیمتیں بھی عام بزرگ شہری کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ عمر رسیدہ افراد کو نوجوانوں کی نسبت زیادہ طبی سہولیات اور ادویات کی ضرورت ہوتی ہے ، اس لیے ان کے اخراجات بھی زیادہ ہوتے ہیں سینئر سٹیزن معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں ملک و قوم کی خدمت میں گزاری ہیں۔ ان کی عزت، وقار اور ضروریات کا خیال رکھنا ریاست اور معاشرے دونوں کی ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں