نامعلوم افراد نے خاتون کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا

نامعلوم افراد نے خاتون کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم افراد نے خاتون کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ ایڈن گارڈن کے رہائشی محمد ممتاز کی بیٹی کچہری بازار میں شاپنگ کر رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے رش کا فائدہ اٹھا کر اس کا بیگ چوری کر لیا ۔

جس میں 12ہزار روپے نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ سمیت دیگر اشیاء تھیں، ملزمان نے بعدازاں اے ٹی ایم کار ڈ جس پر یاد دہانی کیلئے پن کوڈ بھی تھا کاغیر قانونی استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ سے دس لاکھ ستر ہزار روپے نکال لئے ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں