محکمہ تعلقات عامہ کے اسسٹنٹ ریاض لالی ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر

محکمہ تعلقات عامہ کے اسسٹنٹ ریاض  لالی ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلقات عامہ، سرگودھا ڈویژن کے اسسٹنٹ محمد ریاض لالی اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے ۔

 ان کے اعزاز میں ڈائریکٹر انفارمیشن احمد نعیم ملک کی جانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر علی یامین، سابق ڈائریکٹر انفارمیشن شرافت حسین، پبلک انفارمیشن آفیسر امتیاز چوہدری اور دفتری رانا محمد اسحاق سمیت محکمہ کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انفارمیشن احمد نعیم ملک نے کہا کہ محمد ریاض لالی نے اپنی پوری ملازمت کے دوران دیانت داری، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض انجام دیے ۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر انفارمیشن احمد نعیم ملک نے محمد ریاض لالی کو یادگاری تحائف پیش کیے جبکہ شرکاء نے پرتپاک انداز میں انہیں الوداع کہا اور نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ان کی آئندہ زندگی کے لیے کامیابی، صحت اور خوشیوں کی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں