منتہازہرہ قتل اور 14سالہ دانش کو زندہ زمین میں دبانے کی باقاعدہ لائن آف انکوائری پر عمل جاری

 منتہازہرہ قتل اور 14سالہ دانش کو  زندہ زمین میں دبانے کی باقاعدہ  لائن آف انکوائری پر عمل جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا ملک عامر شہزاد نے کہا کہ منتہازہرہ قتل اور 14سالہ دانش کو زندہ زمین میں دبانے کے مقدمات کے اندراج کے پہلے روز سے ہی محکمہ پراسیکیوشن پولیس کے ساتھ مکمل رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن میں کام کر رہا ہے ۔

 تفتیش کو شفاف، جامع اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے باقاعدہ لائن آف انکوائری پر عمل جاری ہے ، جبکہ ہر مرحلے پر مقدمات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ، حکومت پنجاب، محکمہ پراسیکیوشن اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے انصاف کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں منتہا قتل کیس اور دانش کیس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں