آزاد کشمیر کا معاملہ انتہائی اہم اور نازک ، شہادت اعوان
آزاد کشمیر کا معاملہ انتہائی اہم اور نازک ، شہادت اعوان حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں آزاد کشمیر کے معاملے پر ایک ہیں
خوشاب(نمائندہ دنیا)سابق وزیر مملکت برائے قابون و انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا کہ آزاد کشمیر کا معاملہ انتہائی اہم اور نازک ہے اسے سیاسی رنگ دینے کی بجائے وہاں پر امن کے قیام سازاگار انتخابی ماحول بنانے کیلئے موثر اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے ، حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں آزاد کشمیر کے معاملے پر ایک ہیں، اوروفاقی حکومت بھی اس ایشو پر آزاد کشمیر کے حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی انتخابی معرکہ آرائی میں پیپلز پارٹی ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری انشا ء ﷲ آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج بھی اس سے مختلف نہیں ہوں گے ، ملک شہادت اعوان کا کہناتھا کہ پارلیمانی تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایوان اقتدار تک پہنچنے کیلئے کسی بھی دور میں چور دروازے استعمال نہیں کئے اور عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے اپنا جمہوری کردار ادا کیا جس کی وجہ سے پاکستان کے چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مکین بھی اس نظریاتی جماعت پر اعتماد کرتے ہیں ۔