یورپی یونین وفد کا واسا کسٹمر ریلیشنز سنٹر کا دورہ، کارکردگی کو سراہا

 یورپی یونین وفد کا واسا کسٹمر ریلیشنز سنٹر کا دورہ، کارکردگی کو سراہا

یورپی یونین وفد کا واسا کسٹمر ریلیشنز سنٹر کا دورہ، کارکردگی کو سراہاڈپٹی ڈائریکٹر سی آر سی محمد امین ڈوگر نے سنٹر کی ورکنگ اور کار کردگی پر بریفنگ دی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)یورپی یونین کے وفد نے واسا فیصل آباد ہیڈ آفس میں قائم کسٹمر ریلیشنز سینٹر (سی آر سی) کا دورہ کیا اور عوامی شکایات کے اندراج اور بروقت ازالے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سی آر سی محمد امین ڈوگر نے یورپی یونین کے نمائندہ سہیل اعظم کو سنٹر کی ورکنگ اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جسے وفد نے سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا، ڈپٹی ڈائریکٹرز تصور حسین اور سانول ملک بھی موجود تھے ۔محمد امین ڈوگر نے بتایا کہ کسٹمر ریلیشنز سینٹر میں واسا کی فری ہیلپ لائن 1334، آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، وزیراعلیٰ پورٹل، واسا پنجاب پورٹل، ڈپٹی کمشنر پورٹل اور دیگر فورمز پر موصول ہونے والی شکایات کا اندراج کرکے انہیں بروقت ازالے کے لیے متعلقہ فیلڈ عملے کو بھجوایا جاتا ہے ، جبکہ ان کی پیش رفت اور حل کا باقاعدہ ریکارڈ بھی مرتب کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری اور معیاری ازالہ واسا کی اولین ترجیح ہے ، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔یورپی یونین کے نمائندہ سہیل اعظم نے سی آر سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسٹمر ریلیشنز سینٹر کو مزید جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں