21ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹرنری افسروں کی تعیناتی

  21ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹرنری افسروں کی تعیناتی

21ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹرنری افسروں کی تعیناتیوزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت محکمہ لائیوسٹاک نے تعیناتیاں کیں

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے ضلع فیصل آباد میں 11 ویٹرنری گریجویٹس اور 10 پیرا ویٹرنری افسران کو مختلف ویٹرنری اداروں میں تعینات کر دیا۔اس سلسلے میں سول ویٹرنری ہسپتال میں نامزدگی سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم نے کامیاب امیدواروں میں تقرری کے لیٹرز تقسیم کیے ۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل احمد انجم بھی موجود تھے ۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام نوجوان ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹرنری پروفیشنلز کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ، جدید عملی مہارتوں کی فراہمی اور صوبے میں معیاری ویٹرنری خدمات کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر روبینہ انجم نے کہا کہ حکومت پنجاب کا یہ پروگرام نوجوان ویٹرنری پروفیشنلز کو عملی تربیت، جدید مہارتوں اور بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل احمد انجم نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا اور انہیں معیاری ویٹرنری خدمات کی فراہمی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں