کیٹیگری اے میں57،بی میں مطلوب 285 اشتہاری گرفتار

کیٹیگری اے میں57،بی میں مطلوب 285 اشتہاری گرفتار

کیٹیگری اے میں57،بی میں مطلوب 285 اشتہاری گرفتار ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے گا ،ڈی پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر پولیس نے ماہِ جون کے دوران اشتہاری مجرمان، جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں، سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے کیٹیگری اے میں مطلوب 57 جبکہ کیٹیگری بی میں مطلوب 285 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 105 ملزمان کو گرفتار کیا۔ جن کے قبضہ سے 4 کلو سے زائد آئس، 15 کلو سے زائد چرس، 4 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف چلائی گئی مہم میں 116 افراد کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا۔ جس میں 4 کلاشنکوف، 7 رائفلیں، 18 بندوقیں، 90 پسٹل اور 6 سو سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے آپریشنز کا یہ سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں