سہولتوں کا فقدان،ہسپتالوں میں لواحقین پریشان

سہولتوں کا فقدان،ہسپتالوں میں لواحقین پریشان

سہولتوں کا فقدان،ہسپتالوں میں لواحقین پریشان شدید گرمی اور حبس کے ماحول میں بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شدید گرمی، حبس اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے نے جہاں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ، وہیں ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور مریم نواز کلینکس میں علاج کے لیے آنے والے مریض بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں مریضوں کا غیر معمولی رش ہے ، جبکہ گرمی سے بچاؤ کے انتظامات ناکافی ہونے کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔ضلع سرگودھا کے متعدد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں ، آر ای سیز اورمریم نواز کلینکس میں انچارج ڈاکٹروں نے اپنے ائیرکنڈیشنڈ کمروں تک مریضوں کی رسائی محدود کر رکھی ہے ، جس کے باعث مریضوں کو گھنٹوں کمروں کے باہر، برآمدوں اور انتظار گاہوں میں شدید گرمی اور حبس کے ماحول میں بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ بزرگ افراد، خواتین، بچوں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے موجودہ موسم میں برآمدوں میں طویل انتظار انتہائی تکلیف دہ ثابت ہو رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں