تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں ،ڈپٹی کمشنر

تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں ،ڈپٹی کمشنر

تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں ،ڈپٹی کمشنر مختلف منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن اور معیار کو بھی زیر بحث لایا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت جم خانہ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں جم خانہ کی ترقی، سہولیات میں اضافے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈمن بلاک کی تزئین و آرائش، روف ٹاپ کیفے کے قیام و توسیع، کافی شاپ، فوڈ کورٹ میں معیاری خوراک کی فراہمی، پارکنگ کی توسیع اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لیے ٹائم لائن اور معیار کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ جم خانہ کے اراکین کو جدید، معیاری اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں معیار، شفافیت اور پائیداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ فوڈ کورٹ میں صفائی، حفظانِ صحت اور معیاری خوراک کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، پارکنگ کی گنجائش میں اضافہ کرکے ٹریفک کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے ، جبکہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔ تاکہ انہیں بروقت مکمل کیا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں