سٹون کریشنگ یونٹس سے متعلق مختلف کیسز کا تفصیلی جائزہ

سٹون کریشنگ یونٹس سے متعلق مختلف کیسز کا تفصیلی جائزہ

سٹون کریشنگ یونٹس سے متعلق مختلف کیسز کا تفصیلی جائزہ کریشنگ یونٹس کے 5 سو میٹر کے دائرے میں کوئی آبادی موجود نہ ہو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون کی زیر صدارت ضلعی ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سٹون کریشنگ یونٹس سے متعلق مختلف کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد رانا نے ہر کیس پر الگ الگ بریفنگ دی، جس کے بعد کمیٹی نے پانچ سٹون کریشنگ یونٹس کو غیر مشروط این او سی جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ جبکہ ایک کیس کو مسترد کر دیا گیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر نے متعلقہ اراضی کے بارے میں ریونیو رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ سٹون کریشنگ یونٹس کے 5 سو میٹر کے دائرے میں کوئی رہائشی آبادی موجود نہ ہو۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہر یونٹ کے مالک سے بیانِ حلفی حاصل کیا جائے ، جس میں وہ حکومت پنجاب کی سٹون کریشنگ پالیسی اور ماحولیاتی قوانین پر من و عن عمل کرنے کا پابند ہو۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ماحولیاتی ضوابط، گردوغبار اور شور کی روک تھام سمیت تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں