ڈکیتی کی تیاری کرنے والے 4ملزمان گرفتار
ڈکیتی کی تیاری کرنے والے 4ملزمان گرفتار جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹولرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ڈی پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ سلانوالی چوکی شاہین آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے اکھٹے ہونے اور ڈکیتی کی تیاری کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا جن کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 4 عدد پسٹل 39 بور بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان ندیم، سبحان،ہمایوں اور کاشف کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ،اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹولرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور ضلع بھر میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔