ڈاکواسلحہ کے زور پر نوجوان سے ہزاروں روپے چھین کر لے گئے
ڈاکواسلحہ کے زور پر نوجوان سے ہزاروں روپے چھین کر لے گئے ڈیرہ اور گڑھی کالا سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی سولر مشینریچوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران زین پور کے قریب دو نامعلوم ڈاکواسلحہ کے زور پر امان اﷲ سے ہزاروں روپے نقدی چھین کر لے گئے ،دیووال کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تنویر حیدر سے نقدی و موبائل چھین لیا،جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول دھریمہ سے قیمتی سامان،سیال دھولکہ کے سعید احمد،خالد کالونی کے محمد علی کے گھروں سے بھاری مالیت کا سامان،ٹھٹھی نیکا کے محمد عثمان کے ڈیرہ اور گڑھی کالا کے رہائشی قمر حیات کے رقبہ سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی سولر مشینری،14شمالی کے محمد ممتاز کے ڈیرہ سے قیمتی مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔