ہمسائیوں نے 7ماہ کے بچے کو اغواء کر لیا،مقدمہ درج
ہمسائیوں نے 7ماہ کے بچے کو اغواء کر لیا،مقدمہ درجبچے کو کھلانے کیلئے پہلے بھی اپنے گھر لے گئے پھر غائب کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ہمسائیوں نے 7ماہ کے بچے کو اغواء کر لیا، بتایاجاتا ہے کہ محمد سانول جو کہ کام کے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم ہے کی فیملی 23الف جنوبی کی عباس کالونی میں رہائش پذیر ہے ، اس کے سات ماہ کے بیٹے حارث کو ہمسائے اظہر اسکی بیوی فوزیہ اور بہنوں آمنہ اور سعدیہ نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا،مغوی کے دادا محمد بشیر نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچے کو کھلانے کیلئے پہلے بھی اپنے گھر لے جاتے تھے ، گزشتہ روز جب اسکی بہو بیٹے کو لینے ہمسائے کے گھر گئی تو انہوں نے کہا کہ ابھی دے جاتے ہیں جس کے بعد گھر والے بچے سمیت غائب ہو گئے ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔