سلانوالی میں8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ،نظام زندگی مفلوج

 سلانوالی میں8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ،نظام زندگی مفلوج

سلانوالی میں8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ،نظام زندگی مفلوجبار بار ٹرپنگ اور مرمت کے نام پر بار بار بجلی کا بند ہونا معمول بنا ہوا

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث راتوں کی نیند اور دن کا سکون تباہ ہونے سے شہری ذہنی مریض بن گئے ایک طرف شدید گرمی تو دوسری طرف بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ۔شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے آٹھ آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور بار بار بجلی کی ٹرپنگ اور مرمت کے نام پر بار بار بجلی کا بند ہونا معمول بنا ہوا ہے دن بھر بجلی کے بار بار بند ہونے سے نظام زندگی کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جبکہ رات بھر ایک ایک گھنٹے بعد بجلی کی بندش سے لوگوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور نیند پوری نہ ہونے سے شہری ذہنی مریض بن گئے ہیں راتوں کو بجلی کی بار بار بندش کے باعث شدید گرمی سے گھریلو خواتین اور معصوم بچے بے حال ہو گئے ہیں سلانوالی کے سماجی حلقوں نے حکومت و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے یا بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے یا پھر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں