منشیات فروش سے کروڑوں روپے کی چرس اور افیون برآمد
منشیات فروش سے کروڑوں روپے کی چرس اور افیون برآمد پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن کارروائی منشیات فروش گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن سرگودھا ڈویژن نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فیصل آباد روڈ کے قریب نیشنل ٹاؤن میں کامیاب کارواء کرتے ہوئے منشیات فروش کو موقع پر گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 21.6 کلوگرام چرس اور 9.6 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سرگودھا ڈویژن کرنل(ریٹائرڈ) جواد مسعود اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس برگیڈئیر مظہر اقبال نے اس موقع پر اپنے اپنے پیغامات میں اس عزم کا ارادہ کیا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق صوبہ پنجاب سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پر عزم ہے ۔