دو افراد سے اسلحہ برآمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دو اور افراد قانون کی گرفت میں آ گئے ۔
خوشاب پولیس نے دوران گشت مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس سے ایک تیس بور پسٹل سو گولیاں اور مٹھہ ٹوانہ پولیس نے مشکوک شخص سے ایک پسٹل اور دو گولہاں بر آمد کیں ، دونوں ملزمان کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات در کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔