مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ذمہ داری ، ڈپٹی کمشنر

 مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ذمہ داری ، ڈپٹی کمشنر

مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ذمہ داری ، ڈپٹی کمشنر ڈی سی آفس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے شہریوں کے مسائل سنے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا،ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ ،سی ای او ضلع کونسل اوردرخواست گزار سائلین موجود تھے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے جاتے ہیں ۔ انہوں نیمتعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کہ سائلین کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے نیز محک موں میں غفلت ،سستی و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی گئی تمام محکمے اپنی ڈیوٹی عوامی خدمت میں فرض سمجھ کر نبھائیں.

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں