فیسکو ٹیم کی کارروائی، بجلی چوری کرنے پر مقدمہ درج
میانی (نامہ نگار )فیسکو ٹیم کی کارروائی، بجلی چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ فیسکو سب ڈویژن بھیرہ کی ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو مین لائن سے براہِ راست بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جس کے خلاف تھانہ میانی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
فیسکو سب ڈویژن بھیرہ کے ایس ڈی او حافظ محمد عبداللہ نے اپنی چیکنگ ٹیم کے ہمراہ بھیرہ روڈ میانی (آبادی زین) میں کارروائی کی۔ دورانِ چیکنگ معلوم ہوا کہ ملزم محمد اعجاز ولد سلطان فیسکو کی مین تار سے پی وی سی تار کے ذریعے ڈائریکٹ جوڑ لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔