بچی کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ
میانی (نامہ نگار )میانی کمسن بچی کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ میانی کی حدود میں ایک کمسن بچی کے سامنے سرعام نازیبا اور فحش حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم وسیم ولد گلزار احمد (سکنہ محلہ رونی، میانی) کو گلی میں کھیلتی ہوئی تقریباً 11 سے 12 سال کی ایک نا معلوم بچی کے سامنے نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔