پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کا اجلاس ضلعی عہدیداران کا اعلان

پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کا اجلاس ضلعی عہدیداران کا اعلان

میانوالی (نامہ نگار )پاک انٹرنیشنل بزنس فورم (پی آئی بی ایف) کے مرکزی صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے میانوالی کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تاجروں کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کا تعارف، اغراض و مقاصد اور تاجروں کے لیے ادارے کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر تاجروں نے اپنی تجاویز پیش کیں اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔اجلاس میں شریک تاجروں کی مشاورت سے بزرگ تاجر رہنما حاجی فلک شیر عوامی کو پاک انٹرنیشنل بزنس فورم ضلع میانوالی کا سرپرست، جبکہ غلام فاروق کو ضلعی صدر مقرر کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی صدر باہمی مشاورت سے جلد اپنی کابینہ تشکیل دیں گے ۔تقریب میں صدر انجمن تاجران مین بازار و نائب صدر کریانہ ایسوسی ایشن مبین خان شیروانی، معروف تاجر رہنما ملک عبدالحئی سمیت کالاباغ، کمرمشانی، داؤدخیل، کندیاں اور پپلاں سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے شرکت کی اور مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے اظہارِ خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں